جھمرہ روڈ فلائی اوور مکمل ہوئے کئی ماہ بیت گئے ، اراضی مالکان تاحال ادائیگیوں سے محروم

جھمرہ    روڈ   فلائی    اوور    مکمل    ہوئے    کئی    ماہ    بیت    گئے     ،    اراضی    مالکان    تاحال    ادائیگیوں    سے    محروم

فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر سے )جھمرہ روڈ فلائی اوور کی تعمیر کو مکمل ہوئے بھی کئی ماہ گزر گئے لیکن اراضی مالکان کو ادائیگیاں نہ ہوسکیں انتظامی افسر مبینہ نذرانوں کے حصول کے لیے تاخیری حربے استعمال کرتے ہوئے۔۔۔

 غیر ضروری ٹال مٹول کرنے میں مصروف ہیں اراضی مالکان کے چلتے کاروبار بند کروا کے دکانیں مسمار کرکے فلائی اوور بنا دیا گیا تھا ۔جولائی 2023 میں پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی میٹنگ میں ایک ارب 28کروڑ روپے کی لاگت سے عبد اللہ پورفلائی اوور پر جھمرہ روڈ سے لنک فلائی اوور کے میگا پراجیکٹ کی منظوری دی گئی 1 ارب 28 کروڑ روپے کی خطیر رقم کا تخمینہ لگایا گیا جھمرہ روڈ فلائی اوور کی تعمیر کے لیے عبداللہ پور فلائی اوور کے ساتھ موجود دکانیں اور پلازے ختم کروانا ضروری تھا جس کے لیے طے شدہ طریقہ کار کے تحت پرائیویٹ پراپرٹی کی قیمت طے کی گئی اور شہریوں کی ملکیتی اراضی حاصل کرلی گئی انتظامیہ نے چلتی ہوئی دکانیں اور پلازے بند کروا کے مسمار کیے اور فلائی اوور کی تعمیر شروع کردی کمشنر کی جانب سے مذکورہ اراضی مالکان کو ادائیگیاں کرنے کے لیے 3 کروڑ 28 لاکھ 20 ہزار سے زائد کی رقم منظور کرلی گئی ادائیگیوں کے لیے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو ذمہ داری تفویض کردی گئی لیکن اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی جانب سے تاخیری حربوں کا استعمال شروع کردیا گیا اراضی مالکان کا کہنا ہے کہ ہمارے چلتے کام بند کروائے گئے اور ادائیگیاں بھی نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے شدید مالی مشکلات اور نقصان کا سامنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں