مکوآنہ :مسلح افراد کی شہری کے گھر پر فائرنگ ،خوف و ہراس پھیل گیا
مکوآنہ (نمائندہ دنیا )تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ میں مسلح افراد کی گھر پر فائرنگ ، علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا ، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے سے گریزاں ۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر113گ ب کے رہائشی خالد پرویز نے تھانہ صدر درخواست گزاری کی گزشتہ روز وہ اپنی فیملی کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ ملزمان بشیر ،راشد،عامر،صدام ،محمد انور اورچند نامعلوم افراد نے گھر کے باہر آتشی اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے گھر کا گیس میٹر ٹوٹ گیا ،اہل علاقہ نے منت سماجت کرکے سائل و گھر والوں کی جان بچائی ۔ 15پر کال کرنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھ کر ملزمان فرار ہوگئے ۔