چناب نگر :منشیات فروش گرفتار ،کلو سے زائد ہیروئن برآمد

چناب نگر :منشیات فروش گرفتار ،کلو سے زائد ہیروئن برآمد

چناب نگر(نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ‘‘ڈرگ فری پنجاب ’’کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ،پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔

 تفصیلات کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نصر اﷲخان نے ٹیم کے ہمراہ چناب نگر کے علاقہ سرگودھا روڈ ایمبیسی موڑ پر کارروائی کرتے ہوئے کرم آباد کے رہائشی منشیات فروش ملزم اظہر عباس کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی، ملزم کیخلاف تھانہ چناب نگر میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ڈی پی اوچنیوٹ عبداﷲاحمد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف سپیشل مہم کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے ، منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں