الائیڈ ہسپتال ٹوکے احاطے میں اتائیوں کے ڈیرے،موٹر سائیکل پر ڈینٹل کلینک سجا لئے

الائیڈ ہسپتال ٹوکے احاطے میں اتائیوں  کے  ڈیرے،موٹر سائیکل پر ڈینٹل  کلینک سجا لئے

فیصل آباد(بلال احمد سے )الائیڈ ہسپتال ٹو کے احاطے میں اتائیوں نے ڈیرے ڈال لیے ۔ آلودہ اوزاروں اور غیر مصدقہ ادویات کے ساتھ دندان سازسکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود اپنا کام دکھانے لگے ۔

اتائیوں نے مریضوں کی صحت سے کھلواڑ کرنا شروع کردیا ہے ۔ موٹرسائیکل پر ادویات سجائے اتائی دندان ساز ہسپتال میں دھندناتے پھر رہے ہیں جو اپنی ادویات سے لوگوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے اور اس دھندے کو روکنے میں انتظامیہ ناکام ہے ۔ جبکہ سکیورٹی کا عملہ بھی اس کھلی چھوٹ میں برابر کا ملوث ہے ۔ اتائی دندان ساز خصوصی طور پر رش کے اوقات میں ہسپتال کا رخ کرتے ہیں اور سستے داموں علاج کی آفر کرتے ہیں بعد ازاں 100 سے 300 روپے میں دانتوں کے درد اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی دوا بھی فراہم کرتے ہیں جس سے نہ صرف مسئلہ مزید خراب ہوجاتا ہے بلکہ شہری منہ کی دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا ہو جاتے ہیں۔ لو گوں کا کہنا ہے سرکاری علاجگاہ میں اتائیوں کی موجودگی بڑا رسک ہے اور سکیورٹی پر تعینات عملہ ذمہ دار ہے ۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر چودھری اور سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرعظمت محمود سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ واضع رہے کہ ہسپتال میں باقاعدہ طور پر ڈینٹل سیکشن موجود ہے تاہم سینئر ڈاکٹرز کی عدم توجہ کا شکار مریض اتائیوں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں