کیو ایس سبجیکٹ رینکنگ ،زرعی یونیورسٹی کا 49 واں نمبر
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کیو ایس سبجیکٹ رینکنگ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق زراعت اور جنگلات کے مضمون میں دنیا کی 49 ویں بہترین جامعہ قرار پائی ہے ۔
جبکہ گزشتہ سال زرعی یونیورسٹی کا شمار 56 ویں بہترین جامعہ کے طور پر ہوتا تھا۔ کیو ایس جنرل درجہ بندی کے مطابق یہ جنوبی ایشیائی جامعات میں 37 ویں، ایشیائی جامعات میں 202 اور عالمی یونیورسٹی کی درجہ بندی میں 688 ویں نمبر پر ہے ۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خاں نے اس سنگ میل پر فیکلٹی سٹاف، آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن اور کیمپس کمیونٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے سالوں میں بھی یہ جامعہ کامیابی و کامرانیوں کا سفر جاری و ساری رکھے گی۔