پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارروائیاں، گرانفروشوں کو جرمانے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے ۔
ایڈمن آفیسر/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر ایکشن لیا۔انہوں نے مختلف سڑکوں کے کناروں پر پھل وسبزی بیچنے والوں، کریانہ کی دکانوں اور سپر سٹور کے ڈی سی کاؤنٹر پر اشیاء کی مقررہ نرخوں کے مطابق فروخت کو چیک کیا اور مجموعی طور پر31انسپکشنز کرکے گرانفروشوں کو 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔