راہوالی:سستا بازار کے سامنے پارکنگ سٹینڈز کا خاتمہ

 راہوالی:سستا بازار کے سامنے پارکنگ سٹینڈز کا خاتمہ

راہوالی (نامہ نگار)سستا بازار کے سامنے جی ٹی روڈ اور سروس روڈ کے درمیان تجاوزات ختم کرنے کیلئے نیشنل موٹروے پولیس نے بلڈوزر کے ذریعے زمین کھود کر گڑھے بنا د ئیے۔۔۔

جی ٹی روڈ کیساتھ محلہ شریف فارم میں کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی طرف سے سستے بازار کا ٹھیکہ حاصل کرنے والی انتظامیہ نے جی ٹی روڈ اور سروس روڈ کے درمیان ہر منگل اور ہفتہ کو موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کا پارکنگ سٹینڈ قائم کرنے کے علاوہ خانچے اور ریڑھیاں بھی لگوانا شروع کررکھی تھیں جس سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیدا ہوتی تھیں جن کو بار بار نوٹس دینے کے باوجود پارکنگ سٹینڈ ختم نہ کیا گیا تو نیشنل موٹروے پولیس نے جی ٹی روڈ اور سروس روڈ کے درمیان خالی جگہ پر گڑھے کھود د ئیے تاکہ آئندہ یہاں گاڑیوں کے سٹینڈ کے قائم نہ ہوسکیں اور ٹریفک کی روانی میں خلل نہ پیدا ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں