چیئرپرسن پرائس ٹاسک فورس کا ریسپانس سنٹر کا دورہ

چیئرپرسن پرائس ٹاسک فورس کا ریسپانس سنٹر کا دورہ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)چیئرپرسن پرائس ٹاسک فورس پنجاب سلمیٰ بٹ کا ڈپٹی کمشنر دفتر میں قائم سوشل میڈیا ریسپانس سنٹر کا اچانک دورہ۔۔۔

 وٹس ایپ نمبر پر ڈپٹی کمشنر تک رسائی اور ایک میسج پر عوام کے مسائل کے حل کے اس اقدام کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا یہی گڈ گورننس ہے کہ ہم عوام تک پہنچیں اور ان کے مسائل کو فوری حل کریں۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے سلمیٰ بٹ کو بتایا کہ سوشل میڈیا رسپانس سنٹر پر موصول ہونے والی شکایات کو وہ خود مانیٹر کرتے ہیں، ضلعی ایمرجنسی کنٹرول روم میں پہلے سے موجود عملہ کو تربیت دی گئی اور جدید کمپیوٹرز بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ دو شفٹوں میں عملہ صبح 9 بجے سے رات 11 بجے تک عوامی شکایات کو متعلقہ محکموں کو ارسال کرتے ہیں اور ان سے عملدرآمد کی رپورٹ ثبوتوں کے ساتھ طلب کی جاتی جسے شکایت کنندگان سے بھی فوری شیئر کیا جاتا ہے ،سلمیٰ بٹ نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ یہی ماڈل پرائس کنٹرول کے حوالے سے سبزی منڈیوں، مارکیٹوں میں شہریوں/صارفین کی جو اشیائے خوردونوش میں ناجائز منافع خوری کی شکایات ہیں وہاں بھی اپنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں