حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کا ہسپتال ،رورل ہیلتھ سنٹر کا دورہ
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق نے رات گئے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال ، ٹراماسنٹر اور رورل ہیلتھ سنٹر رسول پور تارڑ کا دورہ کیا۔۔۔
جہاں انہوں نے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات، سٹاف کی حاضری ادویات کا ریکارڈ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی اور صحت کی دیگر دستیاب سہولیات بارے فیڈ بیک بھی لیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ٹراماسنٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شعبہ ایمر جنسی ،لیبارٹری اور دیگر وارڈز کاد ورہ کر تے ہوئے مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کی فراہمی اور سٹاف کی حاضری کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے رات گئے آر ایچ سی رسول پورتارڑ کا بھی اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی حاضری ،ادویات کا ریکارڈ اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر اور معیار ی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اسی سلسلہ میں وہ خودسرکاری ہسپتالوں کے اچانک دورے بھی کر رہے ہیں اور وہاں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔