اساتذہ کی وزیر تعلیم،چیئرمین ٹاسک فورس سے ملاقات

اساتذہ کی وزیر تعلیم،چیئرمین ٹاسک فورس سے ملاقات

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پنجاب ٹیچرز الائنس کے اساتذہ رہنمائوں کی صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان اور چیئرمین وزیراعلیٰ ایجوکیشن ٹاسک فورس مزمل محمود کے ساتھ خصوصی ملاقات۔۔۔

اساتذہ کو درپیش مسائل بارے آگاہ کرتے ہوئے اساتذہ کے وسیع تر مفاد کے حوالہ سے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔ اساتذہ راہنمائوں کے وفد کی قیادت مرکزی سرپرست اعلیٰ پنجاب ٹیچرز الائنس رشید احمد بھٹی، مرکزی چیئرمین میاں امجد علی، مرکزی چیف کوآرڈینیٹر چودھری اﷲ رکھا گجر نے کی۔ وفد میں وائس چیئرمین محمد طارق قریشی، وائس چیئرمین محمد اکرم سیال، جنرل سیکرٹری محمد افضل بھنڈر و دیگر شامل تھے ۔ اساتذہ رہنمائوں نے درپیش مسائل کے حوالہ سے تفصیلاً گفتگو کی۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان اور چیئرمین وزیراعلیٰ ایجوکیشن ٹاسک فورس مزمل محمود نے اساتذہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے فی الفور ایکشن لیتے ہوئے پنجاب ٹیچرز الائنس کی زیر نگرانی 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جو کہ رشید احمد بھٹی، ڈاکٹر عدنان احمد، میاں امجد علی، منور شہزاد، رمضان گل پر مشتمل ہوگی، گرینڈ ٹیچرز الائنس پر 3رکنی کمیٹی اور اس کمیٹی میں صوبائی وزیر تعلیم، سیکرٹری ایجوکیشن، چیئرمین وزیراعلیٰ ایجوکیشن ٹاسک فورس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداران شامل ہوں گے اور پورے پنجاب کے غیور اساتذہ کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں