جھنگ :ٹریفک حادثات، 6افراد زخمی

جھنگ :ٹریفک حادثات، 6افراد زخمی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ میں مختلف ٹریفک حادثات کے د وران 6افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ کے علاقہ احمد پور سیال میں ہائی روف مسافر وین اور ڈالے کے تصادم میں 3 افراد اکرم،حسن اور اکرم شیر شدید زخمی ہو گئے ۔

دریں ا ثنا جھنگ میں ایوب چوک کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم میں محمد بخش، محمد حسین اور حسین شدید زخمی ہوگئے ۔ریسکیو1122کی ٹیموں نے اطلاعات پرجائے حادثہ پہنچ کر تمام زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ،جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں