ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3بھٹے مسمار،مالکان کو جرمانے
ٹو بہ ٹےک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات شمیم احمد اور انسپکٹر ماحولیات عرفان خان نے تحصیل بھر میں بھٹوں کو چیک کیا اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 3 بھتہ جات کو گرادیااور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شمیم احمد نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے حکومت پنجاب نے تمام بھٹہ جات کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیا تھا،مگر کچھ بھٹہ مالکان زگ زیگ ٹیکنالوجی کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہے تھے ان کو لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت کی روشنی میں گرادیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ انسداد سموگ کے سلسلہ میں بلا تفریق یہ کارروائیاں جاری ہیں، اب تک انسداد سموگ کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 19بھٹہ مالکان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا،14بھٹہ جات کو سیل،19بھٹہ جات کو گرادیا گیاجبکہ 19لاکھ کے جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔