پینسرہ:مزدور رہنماؤں کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس

پینسرہ:مزدور رہنماؤں کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس

پینسرہ(نمائندہ دنیا )پاکستان لیبرقومی موومنٹ کے چیئرمین بابا لطیف انصاری ،وائس چیئرمین سی سی 2 پرویز بھٹی ،سماجی رہنماءطاہرہ انجم ، سابق اقلیتی چیئرمینوسیم پہلوان کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں سپر وائزر اور سینٹری ورکرز نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر رہنماؤں نے کہا ہے کہ فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اپنے 1350 ڈیلی ویجز ملازمین پرائیویٹ ٹھیکیدار ڈاکٹر راے قمر کی کمپنی کے حوالے کر دیئے ، کمپنی نے پرائیویٹ ٹھیکیدار کے ساتھ جو کنٹریکٹ کیا اسے ورکرز کے ساتھ شیئر کیا جائے ، کمپنی انتظامیہ نے پانچ ماہ کے واجبات ماہانہ کم از کم اجرت 37ہزارروپے بھی ادا نہیں کئے ، نہ عید قربان پر کئے کام کا معاوضہ دیا ۔ ملازمین نے اپنے مطالبات اور جائز حقوق کیلئے بھرپور تحریک چلانے کا اعلان کردیا جس کیلئے کل 12نومبر کو دن 3بجے فیصل آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرکے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جا ئے گا،جس میں باقاعدہ احتجاجی جلسوں کا شیڈول طے کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں