کھلے مین ہول کور کرنا انتظامی اداروں کیلئے بڑا چیلنج بن گیا

کھلے مین ہول کور کرنا انتظامی اداروں کیلئے بڑا چیلنج بن گیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کھلے مین ہولز کو کور کرنا انتظامی اداروں کے لیے بڑا چیلنج بن گیا متعدد شاہراہوں پر کھلے مین ہولز دھند اور سموگ کے دوران بڑے حادثات کا سبب بن سکتے ہیں ۔۔۔

مین شاہراہوں پر موجود متعدد مین ہولز کھلے ہوئے ہیں جنہیں بند کروانا ضلعی انتظامیہ کے بس سے ہی باہر ہوچکا ہے مین ہولز کے ڈھکن غائب ہونے کے بعد کئی کئی روز اور کئی کئی ہفتے تک دوبارہ ڈھکن نہیں لگائے جاتے شہری اپنی مدد آپ کے تحت درختوں کی ٹہنیاں رکھ کر کھلے مین ہول کی نشاندہی کرلیتے ہیں موجودہ موسم میں دھند اور سموگ کی وجہ سے حد نگاہ میں کمی ہوچکی ہے ایسی صورتحال میں کھلا مین ہول جان لیوا حادثے کا سبب بھی بن سکتا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ یا دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے اس اہم اور سنگین مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں