وزیر اعلیٰ کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے کام کر رہی ہیں:عاشق کر مانی

وزیر اعلیٰ کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے کام کر رہی ہیں:عاشق کر مانی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف زرعی ترقی اور کاشت کاروں کی خوشحالی کے لئے عملی اقدامات کررہی ہیں۔

وزیراعلی ٰپنجاب نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے خصوصی طور پر تاریخی انعامی پیکج متعارف کرایا ہے جس کے تحت زیادہ رقبہ گندم کاشت کرنے والوں کو اربوں روپے مالیت کے انعامات بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں گے ۔کمشنر آفس میں ڈویژنل ویٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گندم کی کاشت کا سو فیصد ہدف ترجیح ہے ۔کمشنر فیصل آباد کی سربراہی میں ڈویژن میں کسانوں کو معیاری بیج وکھاد نسبتا کم قیمت پر دستیاب ہے ۔فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات کا سدباب کررہے ہیں اس ضمن میں گزشتہ سال کسانوں میں ایک ہزار سپر سیڈ تقسیم کیااورآئندہ سال اس کی تعداد4 ہزار ہوگی۔12 نومبر کو وزیراعلیٰ پنجاب کو گندم کی کاشت پر پہلی رپورٹ پیش کی جارہی ہے ۔کسانوں کو مقررہ قیمت پر کھاد وبیج کی فراہمی موجودہ حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔کمشنر سلوت سعید کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ،محکمہ زراعت اور ریونیو افسروں کی کارکردگی مثالی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کھاد کی اوورچارجنگ قابل قبول نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں