ٹوبہ ٹیک سنگھ:ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایم این اے چودھری جنید انوار کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔۔
جس میں ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید جمیل حیدر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سردار احمد جواد ،اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں اے ڈی پی کی ترقیاتی سکیموں ، وزیراعلی پنجاب کے عوامی فلاحی اقدامات ، امن وامان اور ٹریفک کے مسائل بارے بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نے بتایا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 16 رابطہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے کام کا آغاز کر دیا ہے ، ٹوبہ،وریام والا روڈ پر 96.418 ملیں ن کی خطیر رقم سے تعمیر و بحالی کا کام مکمل کیا جائے گا، پینسرا گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شورکوٹ کینٹ ٹوبہ گوجرہ بائی پاس پر 4157 ملین کی خطیر رقم سے تعمیر و بحالی کا کام مکمل کیا جائے گا، جنید انوار نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے ویژن \"سٹرکیں بحال، پنجاب خوشحال\" پر عملدرآمد جاری ہے ، سڑکوں کی بحالی اور انفراسٹرکچر کی بہتری حکومت کا مشن ہے ۔