لوگ ترقی کے مواقعوں کا فائدہ لینے پاکستان آ رہے :نسیم بھراڑہ

 لوگ ترقی کے مواقعوں کا فائدہ لینے پاکستان آ رہے :نسیم بھراڑہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا ہے کہ چند دہائیاں قبل نقل مکانی کرنے۔

 والے ترقی کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے دوبارہ واپس پاکستان آرہے ہیں جس سے صنعتوں کو جدید سائنسی اور پائیداربنیادوں پر فروغ دیا جا سکے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے فیصل آباد کا دورہ کرنے والے آئر لینڈ کے9رکنی تجارتی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا،9رکنی وفد میں4پاکستانی نژاد بھی شامل  تھے ۔ وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا کہ مختلف صنعتی شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاری سے مشترکہ منصوبے بھی شروع کئے جا سکتے ہیں، پاکستان کو لائیو سٹاک، پروسیسنگ اور دیگر شعبوں کیلئے بھی پائیدار اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیڈمک کے زیر اہتمام جدید صنعتی زونزقائم ہیں جہاں ہر قسم کی صنعتیں قائم کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے توانائی کے شعبہ میں شمسی، ہوائی اور بائیو ٹیکنالوجی سے سستی بجلی پیدا کرنے کے مواقعوں کی بھی نشاندہی کی۔ آئر لینڈ کے تجارتی وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے عاصم ستار نے کہا کہ اُن کا وفد اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت مختلف شہروں کے دورے کر چکا ہے ،جن پاکستانیوں نے 25-30 سال قبل وطن کو چھوڑا تھا وہ اب جامع ترقی کیلئے سرمایہ کاری کے نئے عزم کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں