سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس ،کیپٹل ایمرجنسی سروسز کو مکمل فعال کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے بورڈ کا 16 واں اجلاس چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کئی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں کیپٹل ایمرجنسی سروسز کو مکمل طور پر فعال کرنے، ڈائریکٹوریٹ آف ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور 1122 کیئر ز کو ڈائریکٹر جنرل کیپٹل ایمرجنسی سروسز کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس شعبہ میں ماہر افرادی قوت کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، اجلاس میں بحالیاتی ریگولیشن 2024 کی بھی منظوری دی گئی۔