انسداد سموگ آپریشن، مزید چار بھٹے مسمار،2مقدمات

 انسداد سموگ آپریشن، مزید  چار بھٹے مسمار،2مقدمات

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی زیر سرپرستی محکمہ ماحولیات خانیوال کا سموگ کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

 ، 4 مزید بھٹے مسمار کردیئے گئے ،مالکان کیخلاف مقدمات درج ،زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی کرنے پر سیال برکس کمپنی اور وسیم برکس کمپنی متی تل روڈ نواں شہر تحصیل کبیروالا کو محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے بلدیہ کبیر والا مقامی پولیس اور ہیوی مشینری کے ساتھ مسمار کر دیا۔ 02 بھٹوں مہریہ نصیریہ برکس کلن اور المدینہ برکس کلن چک نمبر 43/15L کو مسمار کر دیا اور 02 مقدمات بھٹہ مالکان پرمقدمات درج کرا دیے ۔ اسی طرح آلودگی کنٹرول کرنے والے مناسب آلات نصب نہ کرنے پر فاؤ سٹار رائس ملز موسیٰ ورک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں