سپیشل ایجو کیشن اداروں کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم
وہاڑی (خبرنگار)ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کا سپیشل ایجو کیشن اداروں کی سنٹر آف ایکسی لینسی رپورٹ پیش کرنے کا حکم۔
، سپیشل ایجو کیشن سکول کیلئے یومیہ اجرت پر عملہ تعینات کی منظوری، سامان کی خریداری کا عمل جاری اور آڈیو میٹرس ٹیچر کیلئے سیکرٹری ہیلتھ کو لکھ کر بھیجوا دیا گیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیرصدرت سپیشل ایجو کیشن اداروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اجلاس ہوا۔جس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مختلف خصوصیات کے حامل بچوں کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود وزیراعلیٰ کی ترجیح ہے ضلعی انتظامیہ خصوصی بچوں کو معاشرے کا کار آمد فرد بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ بصری، سمعی اور ذہنی طور پر کمزور بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان، سی ای او ایجو کیشن ظفر اقبال وٹو، اسسٹنٹ ڈائر یکٹرپی این ڈی نوشیر پہوڑ، ایس این سے منیب احمد، پرنسپل ذرکاء طارق اور دیگر افسران موجود تھے ۔