سموگ سے آگاہی کیلئے ڈی سی آفس میں خصوصی واک
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی سربراہی میں سموگ سے آگاہی کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں خصوصی واک کا انعقاد کیا گیا۔
، ضلعی انتظامیہ کے افسرایڈینشل ڈپٹی کمشنر جنرل یوسف چھینہ،ایڈینشل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر عابدہ فرید،اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ عرفان ہنجرا سمیت دیگر افسروں،ٹریفک پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے شرکت کی،سائلین میں ماسک تقسیم کئے گئے ، سموگ کے مضر اثرات اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دی گئی ،واک کا مقصد عوام کو اسموگ سے ہونے والے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اور حفاظتی اقدامات پر عملدار کو یقینی بنانا تھا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سموگ اس وقت قومی مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کے لئے ہر مکتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا اپنا اہم کردار ادا کرنا ضروری ہے ، ضلعی انتظامیہ ضلع بھر میں سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کررہی ہے ۔ واک میں شریک شرکاء نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرناک اثرات سے بچاو کے لئے خصوصی دعا بھی کی ۔