غذائی قلت کے خاتمہ کیلئے گندم کی زیادہ کاشت ضروری

 غذائی قلت کے خاتمہ کیلئے گندم کی زیادہ کاشت ضروری

میلسی (نامہ نگار )گندم کی زیادہ سے زیادہ کاشت سے ملک کو غذائی قلت سے بچایا جا سکتا ہے ۔کسان بھائی اس میں اپنا کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت سید امتیاز حسین شاہ نے محکمہ زراعت میلسی کے زیر اہتمام ’’زیادہ گندم اگاؤ تربیتی پروگرام‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کسان بھائی گندم زیادہ سے زیادہ کاشت کریں،مرکزی تنظیم انجمن تاجران کے صدر سید شیراز حسین کاظمی نے کہا کہ حکومت کو موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کراپ زوننگ کرنی چاہیے ۔جس سے کسی بھی فصل کی کمی یا زیادتی نہ ہو اور کسان کو اپنی فصلوں کی بہتر قیمت مل سکے ۔گندم ہماری غذائی ضرورت ہے اس لیے اس کو زیادہ کاشت کریں تاکہ ملک کی غذائی ضرورت پوری ہو سکے ۔تربیتی پروگرام میں شرکاء کو زیادہ سے زیادہ گندم کاشت اور سموگ کے نقصانات کے متعلق آگاہی دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں