جی سی یو میں 3 روزہ انٹرنیشنل مائیکرو بیالو جی کانفرنس کا آ غاز

جی سی یو میں 3 روزہ انٹرنیشنل مائیکرو بیالو جی کانفرنس کا آ غاز

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں 3 روزہ انٹرنیشنل مائیکرو بیالوجی کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے ۔

کانفرنس میں پاکستان سے شعبہ مائیکرو بیالوجی کے مایہ ناز سائنسدان، پروفیسرز اور ریسرچرز نے شرکت کی، برطانیہ، جاپان، امریکہ، کینیڈا، نائیجیر یا اور سعودی عرب سے مختلف سائنسدان اور پروفیسرز شریک ہوئے ۔ کانفرنس کی صدارت وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے کی۔ جس کا مقصد مائیکرو بیالوجی کے شعبہ میں جدت طرازی، زراعت، صنعت، طب اور ماحولیات میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے اورمستقبل کے حوالے سے مربوط لائحہ عمل مرتب کرنا تھا۔ کانفرنس کے چیف آرگنائزر ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف مائیکرو بیالوجی پروفیسر ڈاکٹر ہدایت رسول اور ڈین لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فرحت تھیں۔ کانفرنس میں 18ٹیکنیکل سیشنز رکھے گئے جبکہ50پوسٹر اور سائنٹفیک پراجیکٹس کی نمائش ہوئی۔ 130کے قریب محققین اور مقالہ نگاروں نے  مقالہ جات پیش کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں