الماری کے تالے توڑ کر لاکھوں مالیت کا سامان چوری کر لیا

الماری کے تالے توڑ کر لاکھوں  مالیت کا سامان چوری کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کی الماری کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیاگیا۔

تھانہ کو جھنگ بازارکے علاقے امین ٹائون کے رہائشی جہانگیر نامی شہری کے گھر سے رات کی تاریکی میں الماری کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، گھڑیاں، کپڑے ، چیک بُک، موبائلز اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں