ڈجکوٹ:او لاد نہ ہو نے پر شوہر کا بیوی اور سالی پر تشدد

ڈجکوٹ:او لاد نہ ہو نے پر شوہر کا بیوی اور سالی پر تشدد

ڈجکوٹ(نمائندہ دنیا )اولاد نہ ہونا بیوی کا جرم بن گیا ، شوہر کا بھائیوں سمیت بہیمانہ تشدد ، والدین بیٹی کو بچانے آ ئے تو ملزمان نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

 ڈجکوٹ کے نواحی گاوں چک نمبر 133 کے رہائشی نجابت کی 2 بچیوں کی شادیاں اس کے سگے بھانجوں سے ہوئیں ،شگفتہ کے اولاد نہ ہونے پر اسکا شوہر ریاض بے پناہ تشدد کرنے لگا گزشتہ روز ملزم ریاض نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر دونوں بہنوں کے سر پھوڑ دئیے ۔ اپنے ماموں سسر، ساس اور سالے کو بھی بری طرح زخمی کر دیا ،اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مرکزی ملزم ریاض کو گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں