اوباش شخص نے گلی میں کھیلتے بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اوباش شخص نے گلی میں کھیلتے بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
تھانہ منصور آباد کے علاقہ میں غلام سرور کا بیٹا دوستوں کے ہمراہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزم اسے شے دلانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا اور ویران مقام پر اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔