انتشاراور فساد کی پالیسی جادوٹونہ پربھی نہیں چلے گی:حاجی اکرم انصاری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق وزیر مملکت اور مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصاری نے کہاہے کہ ایک قیدی کی رہائی کے لیے مارویاماردو کا اعلان کرنے والے کسی رعایت کے قابل نہیں۔
انتشاراور فساد کی پالیسی جادوٹونہ پربھی نہیں چلے گی۔ان کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے اقتدارملنے کے باوجود ملک اورقوم کومشکلات میں دھکیلاجبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے تمام ادوار میں ملکی تعمیر وترقی اورعوام کومشکلات سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔