زرعی یونیورسٹی میں اقبال ڈے کی مناسبت سے خصوصی سیمینار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے اقبال آڈیٹوریم میں اقبال ڈے کی مناسبت سے خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سابقہ آئی جی ذوالفقار احمد چیمہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔
اس موقع سی پی او کامران عادل، پرنسپل آفیسر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر جلال عارف، ڈینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی پولیس افسران اور طلبا نے بھر پور تعداد میں شرکت کی ۔ سابق آئی جی پنجاب پولیس ذوالفقار احمد چیمہ کا کہنا تھا کہ شاعر مشرق مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کا فلسفہ خودی وقت کی اہم ضرورت ہے ہمیں اقبال کی تعلیمات سے آگاہی حاصل کرنی چاہیے ۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر علامہ اقبال کا فلسفہ علم، اتحاد اور خودمختاری قومی ترقی میں مثبت کردار ادا کریگا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کی فکر نوجوان نسل کے لیے ایک مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے اور اس پر عمل پیرا ہوکر ہی نوجوان ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ ترقی صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب تعلیم، جدیدیت اور ثقافت کو ہم آہنگی کے ساتھ فروغ دیا جائیگا۔