زرعی انکم ٹیکس ،دیگر باقیداروں کیخلاف مہم تیز کرنیکا حکم
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمشنرفیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت ڈویژن میں ریونیو امور اور بورڈ آف ریونیو کے اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کانفرنس منعقد ہوئی۔
چار گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے طویل اجلاس میں میوٹیشن،سٹمپ ڈیوٹی،زرعی انکم ٹیکس،واٹر ریٹ سمیت مختلف مدات میں سرکاری بقایاجات کی ریکوری کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے زرعی انکم ٹیکس سمیت دیگر شعبوں میں باقیداروں کے خلاف مہم کو تیز کرنے کا حکم دیا۔کمشنر نے ایولوایشن ٹیبلز،سب رجسٹرارز کی کارکردگی،ای رجسٹریشن،کی پوائنٹ انڈیکیٹرزکے اہداف کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے موضع جات کی ڈیجیٹلائزیشن، زیر التوا میوٹیشن کو مکمل کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی۔اجلاس میں ایکسپائرلیزکے بارے میں بھی بریفنگ لی اور واٹرریٹ کے بقیہ اہداف کی تکمیل کے لئے بھی ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے 50 ایکڑتک کی حامل زرعی اراضی کے ٹیکس ریکوری کے امور کی جانچ پڑتال کی تاکید کی اورفیصل آباد باالخصوص تحصیل سٹی وصدر میں سب رجسٹراراور ریونیو آفیسرز کی خالی اسامیوں پر بھرتی کے لئے تحریر کرنے کی ہدایت کی۔