گرین بیلٹس میں سیوریج واٹر کی روک تھام کیلئے اقدامات کا فیصلہ

گرین بیلٹس میں سیوریج واٹر کی روک تھام کیلئے اقدامات کا فیصلہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ستھرا پنجاب مہم کی کامیابی کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی دلاور خان کی سربراہی میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور واسا حکام نے شرکت کی۔

پی ایچ اے کی جانب سے گرین بیلٹس اور پارکس میں لیک سیوریج واٹر کے حوالے سے واسا حکام کو بریفنگ دی گی اور اور اس کی روک تھام کے لئے اقدامات پر فیصلہ کیا گیا۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کے ساتھ مل کر گرین بیلٹس اور دیگر جگہوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی اور تینوں اداروں کا عوامی فلاح اور ستھرا پنجاب پر عملدرآمد کے لئے صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے اتفاق ہوا۔ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں 19 پارکس/ گرین بیلٹس میں سیوریج واٹر لیک ہونے سے شہریوں کو متعدد مسائل کا سامنا ہے اور اس حوالے سے اقدامات کے لئے واسا حکام کو درخواست کی ہے تاکہ پارکس میں وزٹ کرنے والے لوگوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کیا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں