سموگ کا باعث بننے والے 5فیکٹری مالکان کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سموگ کا باعث بننے والے 5 فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے مختلف علاقوں میں انسپکٹر خالد مسیح نے شہریوں کی شکایات پر کارروائیاں کی جہاں ٹیکسٹائل یونٹ سمیت مختلف فیکٹریوں میں ممنوعہ ایندھن جلا کر پنجاب حکومت کی ہدایات کی خلاف وزی کرکے زہر آلود دھواں ہوا میں چھوڑا جا رہا تھا۔ پولیس نے محکمہ ماحولیات کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔