سرکاری ملازم ظاہر کرنیوالا شہری گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والے شہری کو حراست میں لے لیاگیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے جیل روڈ پر ملزم عبدالواحد کی جانب سے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرتے ہوئے دھوکہ و فراڈ کرنے کی کوشش کی گئی جسے حراست میں لیکر اسکے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔