ٹوبہ ٹیک سنگھ میں “مریم کی دستک”پروگرام کا آغاز
ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پبلک سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے کیلئے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں “مریم کی دستک”پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔۔۔
شہری “دستک”ہیلپ لائن 1202، دستک ایپ یا ویب پورٹل dastak.punjab.gov.pk کے ذریعے 31 سے زائدسروسز اپنے گھر کی دہلیز پر حاصل کرسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پی آئی ٹی بی کی وضع کردہ دستک ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے ڈومیسائل، برتھ سرٹیفکیٹ، ایف آئی آر کی کاپی، نکاح سرٹیفکیٹ، لرنر ڈرائیونگ لائسنس، ای سٹیمپنگ، موٹر وہیکل ٹرانسفر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید جیسی 31 سے زائد خدمات گھر بیٹھے حاصل کی جا سکتی ہیں، اس سلسلہ میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 32سہولت کار ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد آن بورڈ ہوچکے ہیں ، تمام سہولت کاروں کوسپیشل شناختی کارڈ اور اتھارٹی لیٹر زجاری کئے جائیں گے ۔