مہنگائی کا طوفان نہ تھم سکا ، ریٹ لسٹ پر کوئی چیز دستیاب نہیں
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد میں مصنوعی مہنگائی کا طوفان نہ تھم سکا دالیں سبزیاں پھل گوشت اور دیگر اشیا ضروریہ ریٹ سے کئی گنا زائد قیمت پر فروخت ہورہی ہیں ۔
ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی غفلت کے باعث مصنوعی مہنگائی سے شہریوں کی جان نہ چھوٹ سکی شہر اور گرد و نواح میں پھل سبزیاں دالیں گوشت اور دیگر اشیا ضروریہ مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں کوئی ایک چیز بھی ریٹ لسٹ کے مطابق دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے خصوصی مہم چلانی چا ہیے ۔