پاکستان،عمان سائبر سکیورٹی میں مل کر کام کر سکتے :شزہ فاطمہ
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے کہا پاکستان اور عمان سٹارٹ اپس، سائبر سکیورٹی کے میدان میں مل کر کام کر سکتے اور آئی ٹی و ٹیلی کام میں تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون اور عمان میں اگلے سال ستمبر میں گلوبل ٹیک ایونٹ \'کومیکس 2025\' کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ وفد نے پاکستانی ٹیک کمپنیوں کو \'کومیکس 2025\' میں شرکت کی دعوت دی۔ دریں اثناء شزہ فاطمہ نے \'یوتھ سیفٹی سمٹ\' سے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام میں سائبر سکیورٹی آگاہی پیدا کرنا ضروری ہے ، آن لائن پلیٹ فارمز پر بچوں کے حوالے سے کئی چیلنجز ہیں، بچوں کی آن لائن پروٹیکشن ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ سوشل میڈیا میں ریگولیشن کی ایک لمبی لسٹ ہے ۔ اجتماعی طور پر سوشل میڈیا سیفٹی کیلئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔