اسٹیبلشمنٹ سے توقعات کی بجائے ڈائیلاگ کریں:لیاقت بلوچ

اسٹیبلشمنٹ سے توقعات کی بجائے ڈائیلاگ کریں:لیاقت بلوچ

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا قومی سیاسی جمہوری قیادت اسٹیبلشمنٹ سے توقعات باندھنے کی بجائے سیاسی ڈائیلاگ کرے ۔

 آئین، آزاد عدلیہ، انتخابات، ووٹ کا تقدس پامال کرنے سے عدم استحکام ختم نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی مشاورتی اجلاس میں ایمبیسیڈر عبدالباسط اور خورشید احمد (وِنگ کمانڈر) سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا ملک و مِلت کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ریاستی اداروں کی طاقت اور بالاتر رہنے کی خواہشات نہیں قومی ڈائیلاگ اور آئین و قانون کی بالادستی کو تسلیم کرتے ہوئے تمام سٹیک ہولڈرز کو آئینی حدود کا پابند ہونا ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے بنوں چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی اور کہا قومی سلامتی کیلئے دہشتگردی خوفناک صورت اختیار کرتی جارہی ہے ۔ یہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کا منصوبہ ہے ۔ فورسز کی شہادتیں ملک و مِلت کیلئے عظیم قربانیاں ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں