سی ڈی اے ہسپتال شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد میں بنیادی صحت کے یونٹس ۔۔۔
دیہی صحت کے مراکز سمیت کیپٹل ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور صحت کی بہتر سہولیات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی، انہوں نے سی ڈی اے ہسپتال شمسی توانائی (سولر) پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران، ای ڈی کیپٹل ہسپتال، ڈی ایچ او نے بھی شرکت کی۔ ڈی ایچ او نے صحت کی سہولیات اور مراکز صحت کی صورتحال اور بہتری کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی اور بی ایچ یوز و آر ایچ سیز کی اپ گریڈیشن اور میڈیکل آلات کی فراہمی کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہیلتھ کیئر تک بہتر رسائی کی ضرورت پر زور دیا اور آر ایچ سیزاور بی ایچ یوز کی اپ گریڈیشن جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایک مریض اور ایک شناخت کا نظام متعارف کرانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ بنیادی مراکز صحت کے حوالے سے بزنس ماڈل مرتب کیا جائے تاکہ آمدنی میں اضافہ ہوسکے ۔