جڑانوالہ :انتظامیہ کا بازاروں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )شہر کے مختلف بازاروں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد دکانداروں کا سامان قبضہ میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رانا صفدر شبیر کی ہدایت اور شہریوں کے مطالبہ پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر نے انکروچمنٹ انسپکٹر میاں نوید کو ہدایت جاری کی کہ بازار میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے ۔ جس پر انکروچمنٹ انسپکٹر میاں نوید نے عملہ کے ہمراہ شہر کے مختلف بازار مسجد بازار، موچی بازار، مدنی بازار و دیگر مقامات پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے سامان قبضہ میں لے لیا۔ مذکوران کا کہنا تھا کہ کسی بھی دکاندار کو ناجائز تجاوزات کرنے کی اجازت نہیں ، تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔