سابقہ رنجش ،بہن بھائی کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر بہن بھائی کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ موٹرسائیکل اور دیگر سامان چھین لیاگیا۔
تھانہ وویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے میمونہ نامی خاتون نے پولیس کوبتایا کہ وہ اپنے بھائی کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملز موں کی جانب سے انہیں قابو کرلیاگیااور تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور اس دوران اسکے بھائی سے موٹرسائیکل اور نقدی بھی چھین لی گئی۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔