مخالفین کی جانب سے شہری کے گھر پر پتھرائو ،بجلی کا میٹر توڑ دیاگیا

مخالفین کی جانب سے شہری کے  گھر پر پتھرائو ،بجلی کا میٹر توڑ دیاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مخالفین کی جانب سے شہری کے گھر پر پتھرائو کرتے ہوئے بجلی کا میٹر توڑ دیاگیا۔

تھانہ رضا آبادکے علاقے کلیم شہید کالونی کے رہائشی حبیب نے پولیس کوبتایا کہ ملزموں کی جانب سے سابقہ رنجش کی بناء پر اسکے گھر پر دھاوا بول دیاگیا، ڈنڈوں سوٹوں اور پتھروں سے وار کرتے ہوئے مرکزی دروازے سمیت بجلی کے میٹر کو بھی توڑ دیاگیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں