چک جھمرہ:”گندم اگاؤمہم“کے تحت توسیعی سرگرمیوں کا انعقاد
چک جھمرہ (نامہ نگار)محکمہ زراعت توسیع اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے باہمی اشتراک سے “زیادہ گندم اگاؤ مہم”کے تحت مرکز چک جھمرہ کے چک نمبر 21 ج۔ب میں مختلف زرعی توسیعی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
ان سرگرمیوں میں محکمہ زراعت کے افسران و عملے ، زرعی یونیورسٹی کے پروفیسرز اور طلبہ نے شرکت کی،مہم کے دوران طلبہ نے کاشتکاروں کو گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی دی ۔اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت (توسیع)فیصل آباد ڈویژن چودھری خالد محمود، حافظ عدیل احمد، ڈاکٹر محمد زاہد، ڈاکٹر نوید ،شعبان جاوید اور زراعت آفیسر(توسیع) چک جھمرہ عثمان جاوید چیمہ نے کاشتکاروں سے خطاب میں زیادہ گندم پیدا کرنے کے طریقے بتائے ، اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ۔ بعد ازاں چودھری خالد محمود نے بتایا کہ حکومت نے اس سال زیادہ رقبہ پر گندم کاشت کرنے والے کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی 1000 لیزر لیولر اور 1000 ٹریکٹر مفت تقسیم کرے گی، جس کی آن لائن درخواستیں مورخہ 25 نومبر سے مطلوب ہیں۔