جھنگ:نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑپر کارروائی کا حکم

جھنگ:نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑپر کارروائی کا حکم

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی نے اپلائیڈ فار،غیر نمونہ، بوگس اور نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا ۔

 انہوں نے کہا ہے کہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن مزید موثر بنایا جارہا ہے ،نمبر پلیٹس غیر واضح جگہ پر لگانا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ اس سے مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافے کا اندیشہ ہے ، اسی طرح مجرمانہ ذہنیت کے حامل افراد پولیس سے بچنے کیلئے بلیک پیپرز کا استعمال کرتے ہیں۔ڈی پی او جھنگ نے بتایا کہ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں گا ، موٹرسائیکل، گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹس لگانے کی بھی ہرگز اجازت نہیں ہوگی،بوگس اور نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج ہونگے ۔ انہوں بتایا کہ قانون شکن افراد اور جرائم پیشہ افراد اپنی شناخت چھپانے کیلئے جعلی اور اپلائیڈ فار گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں، ان کے خلاف موٹروہیکل آرڈیننس کے تحت مقدمات درج ہونگے ، شہر کی مصروف اور اہم شاہراہوں پر خصوصی ناکہ جات لگاتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں