ہسپتالوں میں عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں:علی اکبر
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنرجھنگ علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت پر سروس ڈیلیوری کے عمل کی موثر اور مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ڈاکٹر ز و پیرا میڈیکل سٹاف عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل اور صلاحیتوں بروئے کار لائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری کے دورہ کے دوران کیا، اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت انتظامیہ،سینئر ڈاکٹرز اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری سمیت فارمیسی میں ادویات کی دستیابی، مریضوں کا ریکارڈ، صفائی ستھرائی اورہسپتال کی مشینری کی ورکنگ کی صورتحال کا جائزہ لیااور مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھنے اور مزید بہتری کے حوالے سے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔