جھنگ : نومبر میں اشتہاریوں سمیت 287ملزمان گرفتار
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ پولیس کی نومبر میں جرائم کے خلاف غیر معمولی کامیابیاں، اشتہاریوں، عدالتی مفرورں اور منشیات فروشوں سمیت 287ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس نے گزشتہ ماہ نومبر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف 30 روز کے دوران غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں اور اس دوران 137 اشتہاری ملزموں، 56 عدالتی مفرورں اور 94 منشیات فروشوں کو پابند سلاسل کیا ۔ 8 چور و ڈکیت گینگ کے 26 کارندوں کو پکڑا گیا ، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمدہوا۔ خلاف قانون سرگرمیوں کی روک تھام اور امن کی بحالی کیلئے 92 غیر قانونی اسلحہ بردار پکڑے گئے ، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ منشیات فروشوں کی کمر توڑ دی گئی، 29 کلوگرام چرس، 1523 لٹر شراب، 2 کلو سے زائد ہیروئن، 194 لٹرلہن اور 200 گرام آئس برآمدکی گئی۔ ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی کا کہنا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشنز جاری ہیں،ضلع جھنگ مجرموں کے لیے نو گو ایریا بنایا جائے گا، جرائم کے خاتمے کے لیے ہر منظم حکمت علمی کیساتھ ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائے گی۔