پارکنگ کمپنی کو آؤٹ سورس کرنے کیلئے 15روز کی ڈیڈلائن
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا لاہور پارکنگ کمپنی کا دورہ،انتظامی ڈھانچہ فعال کرنے اور کمپنی کو آؤٹ سورس کرنے کے 15روز کی ڈیڈلائن دے دی۔
سی ای او لاہور پارکنگ نوید الاسلام ورک کی صوبائی وزیر کو بریفنگ دی، وزیر بلدیات نے لاہور پارکنگ کو 15 روز کے اندر پلان پیش کرنے کی ہدایت کیں ،وزیر بلدیات کا کہنا ہے کہ آن روڈ پارکنگ کو آئوٹ سورس کرنے کے لئے اقدامات کریں گے ، پلازوں اور دیگر آف روڈ پارکنگ کو کمپنی خود چلائے ، لاہور میں پارکنگ کے مسائل روز بروز بڑھ رہے ہیں، لاہور پارکنگ کمپنی کی استعداد کار بڑھانا ضروری ہے ،وزیراعلیٰ مریم نواز نے پارکنگ کا مربوط نظام وضع کرنے کا حکم دیا ہے ، شہریوں کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ، اوورچارجنگ کی شکایات پر سخت ایکشن لیا جائے گا، شہریوں کو شکایات درج کرانے کے لئے میکانزم بنایا جائے ، رسید کے بغیر پارکنگ سے کمپنی کو نقصان ہوتا ہے ،مانیٹرنگ کا ٹھوس طریقہ کار بنایا جائے ،پندرہ روز میں تفصیلی پریذینٹیشن پیش کی جائے، ماسٹر پلان کے بغیر اہداف کا حصول ممکن نہیں ہو سکتا۔