خانیوال،انتظامیہ کے عیدالفطر کے پیشگی انتظامات شروع
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے عیدالفطر کے پیش نظر پیشگی انتظامات کا آغاز کر دیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے میونسپل کمیٹیز اور ستھرا پنجاب سے عید پلان طلب کیا اور ضلعی افسران کے سٹیشن چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی۔ڈپٹی کمشنر نے بازاروں کو 16 مارچ تک برقی قمقموں سے سجانے اور سٹی پارک میں پھولوں کی نمائش کرانے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں، سرکاری ہسپتالوں کی ڈیپ کلیننگ، عیدگاہوں اور قبرستانوں کی صفائی کے خصوصی انتظامات بھی یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ تمام امور حکومت پنجاب کی پیٹرول بچت ہدایات کے مطابق انجام دیے جائیں اور عید کے موقع پر بھی بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں۔