بزنس فسیلیٹیشن سنٹرز کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا :وزیر صنعت

بزنس فسیلیٹیشن سنٹرز کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا :وزیر صنعت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ صنعت و تجارت کے زیر اہتمام بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز کے قیام کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ الفلاح بلڈنگ مال روڈ پر منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پرچینی قونصل جنرل ژاؤ شیرن،ترکیہ کے قائم مقام قونصل جنرل علی علباش،جی ایم فلیٹیز ہوٹل نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔۔تقریب کے دوران بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز اور مریم کی دستک کے مابین اشتراک کا معاہدہ بھی ہوا۔سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ خرم مشتاق نے معاہدے پر دستخط کئے ۔معاہدے کی رُو سے اب کاروباری سرگرمیوں کے این او سی بذریعہ آن لائن گھر بیٹھے ملیں گے ۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں قائم 6بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز سے اب تک مختلف کاروباری سرگرمیوں کیلئے 25ہزار این او سی جاری ہوچکے ہیں۔تقریب کے دوران بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز کے قیام کا ایک سال مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں