قرآن مجید قیامت تک انسانیت کیلئے ہدایت کا سرچشمہ :پیر آصف

 قرآن مجید قیامت تک انسانیت کیلئے ہدایت کا سرچشمہ :پیر آصف

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ممبر ضلعی امن کمیٹی و ڈویژنل صدر پاکستان سنی تحریک پروفیسر پیر محمد آصف رضاقادری نے ۔

کہا ہے کہ قرآن مجید قیامت تک پوری انسانیت کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہے ۔قرآن مجید نبی کریمؐ کا عظیم معجزہ ہے ،مسلم حکمران قرآن و سنت کی روشنی میں فیصلے کرکے امت مسلمہ کو متحد و یکجا کرسکتے ہیں،مسلمانوں کے زوال کی وجہ قرآن کریم کی تعلیمات سے دوری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارک ٹاؤ ن گٹ والا میں ‘‘عظمت قرآن سیمینار’’سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمولانا محمد یاسر مدنی،مولانا محمد رمضان،محمد ذولقرنین قادری،حافظ محمد یاسر قادری المدنی،احمد نثار قادری اور محمد شیر افگن ودیگر بھی موجود تھے ۔ پروفیسر پیر محمد آصف رضاقادری نے مزید کہا کہ انسانی بقا ء کے تمام راز قرآن کی تعلیمات میں مضمر ہیں،پاکستان سنی تحریک ملک بھر میں قرآن کریم کی تعلیمات کے فروغ و اشاعت کیلئے کوشاں ہے ۔قلبی و روحانی سکونکیلئے قرآن کے آفاقی پیغام پر عمل کرنا ہو گا۔ قرآن مجید کے احکام اوربرکات سے فیض یاب ہوکر تمام دنیاوی و اخروی مسائل کا خاتمہ ممکن ہے ۔پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے نئی نسل کی تربیت قرآن مجیدکی تعلیمات کی روشنی میں کی جائے ۔ہم اپنی نسلوں کو قرآن مجیدکی تعلیمات اور عصری علوم سے آراستہ کرکے کامیابی سمیٹ سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں