ترقیاتی کاموں کے جال بچھائیں گے :راؤکاشف ،عارف گل

  ترقیاتی کاموں کے جال بچھائیں گے :راؤکاشف ،عارف گل

سمندری(نمائندہ دنیا )ارکان پنجاب اسمبلی راؤکاشف رحیم خاں اور عارف محمود گل نے کہا ہے کہ سمندری شہر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جائیں گے ، سمندری سے منتخب قیادت نے تحصیل بھر کے مسائل حل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔۔۔

سبزی و فروٹ منڈی کے صوبائی محکموں کے متعلقہ تمام مسائل حل کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن سبزی و فروٹ منڈی کی جانب سے منعقدہ ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ارکان پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ منتخب مقامی سیاسی قیادت کا اتحاد سمندری کی سرزمین کیلئے بہت بہتر ثابت ہو گا اور ترقی کی راہیں کھلیں گی۔ راؤکاشف رحیم نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے سمندری شہر کی تعمیر ترقی کیلئے بہت بڑی رقم ملی ہے جس سے ابتدائی طور پر اندرون شہرکروڑں کے ترقیاتی کام کا آغاز ہو چکا ہے ۔اس موقع پر اراکین اسمبلی نے نو منتخب عہدیدران سبزی و فروٹ منڈی کو مبارک باد دی جبکہ نو منتخب صدر عمر اقبال بٹ اور جنرل سیکرٹری قمر الزماں نے ظہرانے میں شرکت پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں