ڈمپر کو بچاتے ہوئے آئل ٹینکر کھیتوں میں اتر گیا، ڈرائیور اور ہیلپر زخمی

ڈمپر کو بچاتے ہوئے آئل ٹینکر کھیتوں  میں اتر گیا، ڈرائیور اور ہیلپر زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈمپر کو بچاتے ہوئے آئل ٹینکر کھیتوں میں اتر گیا۔ملت روڈ پر دیال گڑھ کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر ڈمپر میں تصادم سے بال بال بچ گیا۔

ڈرائیور نے ٹکراؤ سے بچانے کے لیے کنٹینر کھیتوں میں اتار دیا حادثے میں 25 سالہ ہیلپر فاروق اور 52 سالہ ڈرائیوراکرم معمولی زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں